• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 173177

    عنوان: كسی دوسرے كے نام سود پر كار لینا اور خود استعمال کرنا

    سوال: عرض ہے کہ بندہ کارCAR لینا چاہتا ہے نئی ہو یا استعمال کی ہوئی ہو اس کو پورے کیش CASH میں نہیں لے سکتا ہے صرف ایک ہی صورت ہے لون LONE جوکہ جائز نہیں دوسری صورت بندہ اگر کسی غیر کو کسی پہچان والے ہندوHINDU شخص کو تیار کرکے اور اس کو لون LONE حرام ہونے کی وجہ بتا کر اس کے نام پر لون LONE اور کار دونوں لے کر کار CAR لے سکتے ہیں؟ نام اس کا ہوگا پر کام میرا تو کیا یہ جائز ہے؟

    جواب نمبر: 173177

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 24-14/H=01/1441

    لون لے کر کوئی چیز خریدنا ناجائز اور حرام ہے، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سود لینے اور دینے والے پر لعنت فرمائی ہے، لہٰذا آپ نہ تو خود لون لیں، اور نہ کسی کو لون لینے کا مشورہ دیں چاہے وہ غیرمسلم ہی ہو، البتہ آپ اس کی کوشش کریں کہ آپ کے پاس اتنا کیش جمع ہو جائے جس سے گاڑی خرید سکیں، اور اس وقت تک آپ صبر کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند