• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 173162

    عنوان: بی پی ایل کارڈ سے فوائد حاصل كرنا؟

    سوال: بی پی ایل کارڈ بنا ہوا ہے لیکن مالی اعتبار سے بی پی ایل میں نہیں آتے تو کیا اس کارڈ سے راشن لینا صحیح ہے اگر کوئی اس راشن سے گیہوں 2روپیہ خریدکر گھر میں استعمال کرتا ہے تو اس کا کیا حکم ہے جائز ہے یا حرام؟ تفصیلی وضاحت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 173162

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 17-21/D=01/1441

    اگر کوئی شخص بی پی ایل کارڈ سے فوائد حاصل کرنے کی حکومت کی طرف سے مقررہ شرائط پر پورا نہیں اترتا ہے تو اس کو اِس کارڈ سے فائدہ اٹھانے سے پرہیز کرنا چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند