• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 172966

    عنوان: اسلامی بنک کی ملازمت کیسی ہے ؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ آجکل بہت سے اسلامی بنک کھل چکے ہیں۔جیسا کہ میزان اسلامک بنک اور بنک اسلامی، بنک الفلاح اسلامک ۔۔ ان کے پاس حضرت مولانا مفتی تقی عثمانی صاحب مدظلہم کے فتاویٰ بھی موجود ہیں ۔ کیا ان اسلامی بنکوں میں ملازمت کرنا مناسب سمجھا جائے گا تفصیل سے رہنمائی فرمائیں ۔ جزاکم اللہ خیرا کثیرا دعاؤں کی خاص درخواست ہے آجکل میں ملازمت کی تلاش میں ہوں۔

    جواب نمبر: 172966

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1384-1029/B=12/1440

    ہماری معلومات میں کوئی اسلامی بینک ایسا نہیں ہے جو سود کے لین دین سے محفوظ ہو۔ آپ کے پاکستان کے اسلامی بینکوں کا حال ہمیں صحیح طور پر معلوم نہیں۔ آپ اپنے یہاں ملتان میں معتبر و مستند مفتیان کرام کی طرف رجوع کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند