• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 172751

    عنوان: سود كے پیسوں سے بائك میں پٹرول ڈلوانا؟

    سوال: کیا بینک انٹریسٹ جو بیاز میں آتاہے اس بیاز سے ہم بائک میں پیٹرول ڈال سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 172751

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1486-1252/L=1/1441

    سود کی رقم سے بائک میں تیل ڈلوانا جائز نہیں، سود کی رقم کو بلانیت ثواب فقراء مساکین وغیرہ پر خرچ کرنا ضروری ہے۔ اسی طرح اگر سرکاری بینک سے حاصل شدہ سود کی رقم کو انکم ٹیکس وغیرہ میں دیدیا جائے تو اس کی بھی گنجائش ہے۔ لأن سبیل الکسب الخبیث التصدق إذا تعذر الرد علی صاحبہ․ (شامی: ۵۵۳/ ۹، ط: زکریا دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند