• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 172707

    عنوان: والدین اگر جماعت میں جانے سے روكیں یا ڈاڑھی ركھنے سے منع كریں تو كیا حكم ہے؟

    سوال: اگر والدین اپنے لڑکے کو جماعت میں جانے سے روکے اور داڑھی نکالنے کو کہے تو کیا اطاعت جائز ہے ؟

    جواب نمبر: 172707

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1279-1105/B=01/1441

    جماعت میں جانا نہ تو فرض ہے نہ واجب ہے نہ سنت ہے اس لئے اگر والدین کسی مصلحت سے جماعت میں جانے سے روکیں تو ان کی اطاعت کرنی چاہئے۔ اور ڈاڑھی رکھنا اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا حکم ہے ”انھکوا الشوارب واعفوا للحي“ (حدیث) اور ڈاڑھی رکھنا ہماری شریعت میں واجب ہے۔ اگر والدین ایسے کام کا حکم کریں کہ اس میں اللہ کی یا اللہ کے رسول کے حکم کی نافرمانی ہے تو پھر اس کام میں والدین کی اطاعت جائز نہیں۔

    لا طاعة لمخلوق فی معصیة الخالق ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند