• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 172540

    عنوان: بغیر استحقاق كے اسکالرشپ كی رقم لینے کا حکم

    سوال: میں اوبی سی کی فہرست میں آتی ہوں ، کالج میں اسکالر شپ لیتی تھی ، اسکالر شپ کے سالانہ 10000 روپئے ملتے تھے ، مگر مجھے لگتاہے کہ اتنے پیسے میرے والد سالانہ فیس دے سکتے تھے تو کیا یہ میرے لیے اسکالر شپ لینا درست ہے اور اگر غلط تھا تو اس کا ازالہ کیسے کیا جائے؟

    جواب نمبر: 172540

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1333-1100/H=12/1440

    منشاء سوال شاید یہ ہے کہ آپ اپنے متعلق جانتی ہیں کہ قانونی اعتبار سے اسکالرشپ کی رقم حاصل کرنے کا مجھ کوحق نہ تھا مگر میں بغیر استحقاق کے حاصل کرتی رہی اگر ایسا ہی ہے تو حکم شرعی یہ ہے کہ جتنی رقم جہاں سے لی ہے وہاں واپس کردیں اگر واپس کرنا متعذر ہو تو وہ رقم غرباء فقراء مساکین کو بلانیت ثواب دیدیں۔

    -------------------------

    اسکالرشپ لینے کے کیا شرائط ہیں ان کی تفصیل لکھ کر سوال کریں تو بہتر ہوگا۔ (ل)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند