• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 172402

    عنوان: كیا پوسٹل لائف انشورنس بھی سود و قمار پر مشتمل ہونے کی وجہ سے ناجائز ہے؟

    سوال: پوسٹل لائف انشورنس کے بارے میں سنا ہے کہ جائز نہیں سوال یہ ہے کہ کسی کو انشورنس کی طرف قاء ل کرکے کسی انشورنس کے ملازم سے ملوانا اور اس شخص سے کمیشن وصول کرنا(بندے کو انشورنس پر قائل کرکے لانے پر) جائزہوگا کہ نہیں تفصیلی جواب سے سمجھائیں۔

    جواب نمبر: 172402

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1204-1057/D=12/1440

    جی ہاں پوسٹل لائف انشورنس بھی سود و قمار پر مشتمل ہونے کی وجہ سے ناجائز ہے۔

    کسی کو انشورنس کرانے کے لئے تیار کرنا یا انشورنس ملازم سے ملانے کی کوشش کرنا بھی ناجائز اور گناہ ہے کیونکہ انشورنس کا معاملہ سود و قمار پر مبنی ہوتا ہے اور سود و قمار کا معاملہ طے کرانے کی کوشش کرنا بھی حرام ہے۔ حدیث میں اس پر لعنت آئی ہے اور اس عمل پر جو کمیشن ملے گا وہ بھی ناجائز ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند