• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 172357

    عنوان: اگر سفارش کرنے والا سفارش میں جھوٹ بولے تو ملازمت کا حکم

    سوال: میرا سوال یہ تھا کہ میں نے ایک جگہ نوکری کے لیے انٹرویو دیا ۔ انہوں پوچھا کہ کیا کرتے ہو ؟ میری دوکان ہے تو میں نے سچ سچ بتا دیا کہ دوکان ہے میری۔ بعد میں ایک بندے نے میری سفارش کی اس میں اس نے جھوٹ بولا کہ دوکان اس کی نہیں ہے، وہ کسی کی دوکان پر ہوتا ہے حالانکہ وہ دوکان میں نے کسی کے ساتھ مل کر بنائی ہے لیکن اس بندے نے مجھے بعد میں بتایا کہ اس نے اس طرح بولا کہ وہ کسی کی دوکان پر کام کرتا ہے ۔ اب اگر وہ مجھے رکھ لیں تو میرے لیے کام وہ کام کرنا جائز ہے؟ جبکہ کے اس بندے نے سفارش کرتے جھوٹ بولا اور مجھے بعد میں بتایا۔

    جواب نمبر: 172357

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1068-865/SN=12/1440

    صورت مسئولہ میں آپ کے لیے اس جگہ نوکری کرنے کی گنجائش ہے؛ باقی سفارش کرنے والے نے جو جھوٹ بولا ہے اس کا گناہ اسے ملے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند