متفرقات >> حلال و حرام
سوال نمبر: 172336
جواب نمبر: 17233601-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 1109-985/M=11/1440
راکھی یہ ہندوٴوں کی مذہبی چیز ہے، مسلمانوں کواس کا کاروبار نہیں کرنا چاہئے، اسی طرح جو چیزیں غیر قوموں کا شعار ہیں ان کی بھی تجارت سے بچنا چاہئے، جو چیزیں شریعت کی نظر میں مال ہیں اور ان کی خرید و فروخت میں کسی معصیت کا ارتکاب یا گناہ پر اعانت لازم نہیں آتی، ان کی تجارت درست ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
کیمرہ اور ویڈیو گرافی ولا فون استعمال کرنا کیسا ہے؟
2895 مناظرمجھے یہ معلوم کرنا ہے کہ کچھ بچوں اور بڑوں کی زبان منھ کی نچلی جگہ سے ایک جھلی کی مدد سے (جسے تندوہ بھی کہتے ہیں) چپکی ہوئی یا جڑی ہوئی ہوتی ہے، جس کی وجہ سے کھانے پینیاور بات چیت وغیرہ میں مشکلات ہوتی ہیں۔ خاص طور پر بچوں میں توتلا پن بھی اس کی وجہ سے ہوسکتا ہے۔ ڈاکٹرحضرات ایک چھوٹا سا آپریشن تجویز کرتے ہیں جس میں تندوہ کو زبان سے چھوٹا سا کٹ لگا کرطبعی حالت پر لے آیا جاتا ہے۔ معلوم یہ کرنا ہے کہ کیا بچوں اور بڑوں کے لیے ایسا آپریشن کروانا صحیح ہے؟
2726 مناظرمیں
پاکستان میں ایک کمپنی کے اکاؤنٹ شعبہ میں کام کرتاہوں۔ ہماری کمپنی گورنمنٹ کو
ٹیکس دینے سے بچنے کے لیے مختلف طریقے اختیار کرتی ہے۔ یعنی ان طریقوں کے ذریعہ ٹیکس
چوری کرتی ہے۔ مثلاً اخراجات کے جعلی بل بناتی ہے جس سے انکم کم ظاہر کرتی ہے، جس
سے انکم ٹیکس سے بچ جاتی ہے۔ اس کے علاوہ دو طرح کے اکاؤنٹ چلاتی ہے ایک تو دفتری
جو کہ وہ گورنمنٹ کو دکھاتی ہے دوسرا غیر دفتری جو کہ وہ ٹیکس سے بچنے کے لیے
بناتی ہے او رگورنمنٹ کو ظاہر نہیں کرتی۔ اس تفصیل کے بعد آپ سے مسئلہ یہ معلوم
کرنا ہے کہ (۱)کیا
ہماری کمپنی کا اس طرح سے کرنا شریعت کے اعتبار سے حرام اور ناجائز ہے؟ (۲)کیا میرا اس کمپنی میں
کام کرنا اور ٹیکس سے بچنے کے لیے ایسے اکاؤنٹ بنانا حرام ہے یا ناجائز ہے؟ (۳)اور کیا میری تنخواہ
جائز ہے یا ناجائز، جب کہ کمپنی کا بنیادی کاروبار شریعت کی رو سے جائز ہے؟
میں امریکہ میں اپنے والدین کے ساتھ رہتی ہوں اور شوہر سعودی عرب میں۔ وہ دانتوں کے سرجن ہیں اور ان کی پوسٹنگ میں سعودی عرب ہے۔ میں حمل سے ہوں اور یہاں لیڈی ڈاکٹروں سے زیادہ مرد ڈاکٹر ہیں، لیڈی ڈاکٹروں میں زیادہ ہند و یا عیسائی ہوتی ہیں، ان کی فیس مرد ڈاکٹروں سے تین گناہ زیادہ ہوتی ہے۔ یہ بتائیں کہ اگر مسلم لیڈی ڈاکٹر نہ ملے تو کیا ہندو لیڈی ڈاکٹر سے علاج کروانا درست ہے؟ اور الٹرا ساؤنڈ بھی مرد ڈاکٹرکرتے ہیں، وہاں میرے ساتھ میری ماں اور لیڈی ڈاکٹر ساتھ ہوتی ہیں، جسم کے حصے زیادہ نہیں کھولتے ہیں۔ میں خود بھی عالمہ ہوں ، ان سب کے باوجود میرا دل راضی نہیں ہے۔ براہ کرم، میری رہ نمائی فرمائیں۔ (۲) میں اپنے شوہر کے پاس سات مہینے کے بعد جاؤں گی، کیا شوہر سے اتنا عرصہ دوررہنا ٹھیک ہے؟ میں یہاں صرف شہریت کے لیے رہ رہی ہوں۔
2428 مناظر