• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 172187

    عنوان: کیا موٴکلوں اور جنات کی مدد سے قرآنی آیتوں کا استعمال کرکے روحانی علاج کرنا جائز ہے؟ نیز بتائیں کہ کیا تعویذ استعمال کرنا جائز ہے؟

    سوال: کیا موٴکلوں اور جنات کی مدد سے قرآنی آیتوں کا استعمال کرکے روحانی علاج کرنا جائز ہے؟ نیز بتائیں کہ کیا تعویذ استعمال کرنا جائز ہے؟

    جواب نمبر: 172187

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1049-825/sn=11/1440

    سوال میں یہ وضاحت نہیں کہ موٴکلوں اور جنات کی مدد سے قرآنی آیات کا استعمال کس طرح کیا جاتا ہے؟ بہرحال قرآنی آیات، ماثور مباح ادعیہ پر مشتمل تعویذ کا استعمال شرعأ جائز ہے بہ شرطے کہ اسے موٴثر بالذات نہ سمجھا جائے؛ بلکہ محض ایک طریقہٴ علاج تصور کیا جائے۔

    عن عوف بن مالک الأشجعی، قال: کنا نرقی فی الجاہلیة فقلنا یا رسول اللہ!کیف تری فی ذلک؟ فقال: اعرضوا علی رقاکم ، لا بأس بالرقی ما لم یکن فیہ شرک.[صحیح مسلم ،رقم: 2200،باب لا بأس بالرقی ما لم یکن فیہ شرک)، عن عمرو بن شعیب، عن أبیہ، عن جدہ، أن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کان یعلمہم من الفزع کلمات: أعوذ بکلمات اللہ التامة، من غضبہ وشر عبادہ، ومن ہمزات الشیاطین وأن یحضرون، وکان عبد اللہ بن عمرو یعلمہن من عقل من بنیہ، ومن لم یعقل کتبہ فأعلقہ علیہ.[سنن أبی داود ،رقم: 3893،باب کیف الرقی)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند