• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 172168

    عنوان: مردہ حلال جانور كے چمڑے كا كاروبار كرنا؟

    سوال: کیا حلال جانور جیسے بھینس، بکرا، اونٹ بغیر حلال کیے ہوئے یا مرے ہوئے جانور کا چمڑے کا کاروبار کرنا جائز ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 172168

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1038-827/sn=11/1440

    مردہ جانور کے چمڑے دباغت دیے ہوئے ہیں تو ان کی تجارت شرعاً جائز ہے ورنہ نہیں۔ (وکل إہاب) ومثلہ المثانة والکرش․ قال القہستانی: فالأولی وما (دبغ) ولو بشمس (وہو یحتملہا طہر) فیصلی بہ ویتوضأ منہ (الدر المختار وحاشیة ابن عابدین (رد المحتار) ۱/۳۵۵، ط: زکریا، دیوبند) (وجلد میتة قبل الدبغ) لو بالعرض، ولو بالثمن فباطل، ولم یفصلہ ہہنا اعتمادا علی ما سبق قالہ الواني فلیحفظ (وبعدہ) أي الدبغ (یباع) إلا جلد إنسان وخنزیر وحیة إلخ (الدر المختار وحاشیة ابن عابدین (رد المحتار) ۷/۲۶۵، ط: زکریا، دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند