• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 172087

    عنوان: انڈے اور بچوں کے موسم میں شکار کا حکم

    سوال: کیا انڈوں اور بچوں کے موسم میں شکار جائز ہے؟ کچھ لوگ ان دنوں میں شکار کرنے کو سخت گناہ اور ظلم سمجھتے ہیں۔ مہربانی فرما کر تفصیلی جواب عنایت فرمائیں۔ اللہ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔

    جواب نمبر: 172087

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1033-869/sn=12/1440

    مباح مقصد کے تحت (مثلا گوشت کھانے یا پالنے کے لیے)شکار کرنا کسی بھی موسم میں شرعاجائز ہے،انڈوں اور بچوں کے موسم میں شکار کی ممانعت کا ذکرکتبِ فقہ وفتاوی میں نہیں ملتا ؛ہاں بلا وجہ پرندوں کو پریشان نہ کرنا چاہیے اور نہ ان کے انڈوں اور گھونسلوں کو نقصان پہنچانا چاہیے ۔

    (ہو مباح)...(إلا) لمحرم فی غیر المحرم أو (للتلہی) کما ہو ظاہر (أو حرفة) علی ما فی الأشباہ. قال المصنف: وإنما زدتہ تبعا لہ، وإلا فالتحقیق عندی إباحة اتخاذہ حرفة لأنہ نوع من الاکتساب إلخ(الدر المختار وحاشیة ابن عابدین (رد المحتار) 10/ 46،ط: زکریا، دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند