• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 172020

    عنوان: ایل آئی سی كے انٹرسٹ سے انكم ٹیكس ادا كرنا؟

    سوال: خالد ایل آئی سی کیا ہواہے، اصل رقم کے علاوہ زاید رقم جو کمپنی بونس کے نام سے دیتی ہے، چونکہ وہ در حقیقت انٹریسٹ ہے، کیا خالد اس انٹریسٹ کی رقم سے انکم ٹیکس میں بھر سکتاہے؟ کیوں کہ خالد پر ملازمت کی وجہ سے انکم ٹیکس عائد ہوتاہے۔

    جواب نمبر: 172020

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1060-947/M=11/1440

    ایل آئی سی کا محکمہ اگر سرکاری ہے تو وہاں سے ملنے والی انٹریسٹ کی رقم، انکم ٹیکس کی ادائیگی میں دی جاسکتی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند