• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 171954

    عنوان: كام جلدی كرانے كی وجہ سے لوگ جو پیسہ دیتے ہیں اس كا لینا كیسا ہے؟

    سوال: میں ایک سرکاری ملازم ہوں، لوگ اپنا کام کروانے آتے ہیں اور بنا مانگے پیسہ دیتے ہیں کہ ان کا کام دھیان سے کردیا جائے، اس میں کسی کا حق مارنا نہیں ہوتاہے بس ان کا کام جلدہوجائے اس لیے دیتے ہیں، براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 171954

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1126-972/B=12/1440

    جب آپ سرکاری ملازم ہیں، اور آپ کو اپنے کام کرنے کی تنخواہ ملتی ہے تو آپ کو نہ پہلے لینا چاہئے نہ بعد میں، یہ بھی رشوت میں شمار ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند