• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 170738

    عنوان: موبائل میں بیان کی ویڈیو اور فیملی فوٹو رکھنا کیسا ہے؟

    سوال: کیا علماء دین کے بیان اور فیملی فوٹو موبائل فون میں رکھنا جائز ہے اور علماء کرام کے بیان کو ڈاؤن لوڈ کرنا جائز ہے ؟ کیا جو علماء دین کیمرے پے بیان کرتے ہیں اور بیان نیٹ پے اپلوڈ بھی کرتے ہیں وڈیوز میں کیا یہ بھی اس حدیث کے خلاف کرتے ہیں جن میں وعیدیں آئیں ہیں جب کہ ان بہت بڑی تعداد علماء کرام کی بھی اس میں ہے مفتی تقی عثمانی صاحب، مفتی سعید احمد پالن پوری صاحب، مفتی طارق مسعود صاحب، اور مولانا سید ارشد مدنی صاحب، مولانا محمود حسن مدنی صاحب، اور مولانا الیاس گھمن صاحب وغیرہم مجھے ان ہی جیسے علماء دین سے بہت محبت ہے، اس لئے میں نے آپ سے سوال کیا ۔ اور آپ ہی لوگوں کے قربانیاں ہیں جو ہم میں باقی ہے آپ سبھی علماء دین کو اللہ تعالی وہ عالی مقام عطا فرمائے جس کے ہم اور آپ محتاج ہیں اور اپنی رضا نصیب فرمائے ۔آمین مجھے ذرا تفصیل و دلائل سے جواب دیں۔

    جواب نمبر: 170738

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 998-829/B=10/1440

    علماء دین کا بیان آڈیو موبائل فون میں رکھ سکتے ہیں، اور فیملی فوٹو موبائل فون میں رکھنا جائز نہیں۔ اگر فوٹو ظاہر ہو تو مکروہ ہے، فوٹو کا دیکھنا اور دکھانا بھی مکروہ ہے، علماء کے بیان کو ڈاوٴن لوڈ کر سکتے ہیں۔ علماء کے جو بیانات کیمرے پر آتے ہیں یہ کیمرے اکثر علماء خود نہیں لگاتے نہ اسے پسند کرتے ہیں حکومت کے لوگ میڈیا والے اپنی طرف سے لگاتے ہیں اس میں علماء کی مرضی اور چاہت کا دخل نہیں ہوتا۔ اس لئے یہ حضرات مجرم اور قصور وار نہیں ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند