• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 170734

    عنوان: رمضان میں فلمیں دیکھنا کیسا ہے؟

    سوال: رمضان کے مہینے میں بعد افطار فلمیں دیکھنا کیسا ہے؟

    جواب نمبر: 170734

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:829-718/sd=10/1440

    رمضان المبارک کے مہینے میں فلمیں دیکھنا خواہ افطار کے بعد دیکھے سخت گناہ اور بد بختی کی علامت ہے، اس مہینے میں آنکھوں کی اور زیادہ حفاظت کرنی چاہیے ، بد نظری اسلام میں بڑا گناہ ہے ، پھر رمضان میں جس طرح عبادات کا ثواب بڑھا دیا جاتا ہے ، اسی طرح گناہ کی مذمت بھی بڑھ جاتی ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند