• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 170702

    عنوان: آدھار کے ذریعہ بینک سے پیسے نکالنے کا حکم

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ آدھار کارڈ کے ذریعہ بینک سے روپئے نکالے جاتے ہیں اس صورت میں نکالنے والے کو کچھ روپئے کمیشن کی صورت میں مل جاتے ہیں مثلاً 1 ہزار پے دو روپئے یا 3 ہزار پے 10 روپئے کیا اس رقم کا لینا درست ہے میں کچھ کمپنیوں کے نام بتاتا ہوں؛ Spice money, Paynearby, Mobisafar, etc. AEPS اس کو انگریزی میں کہا جاتا ہے۔

    جواب نمبر: 170702

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1090-935/H=09/1440

    یہ کمیشن اجرت عمل کے قبیل سے ہے اِس لئے جائز ہے خواہ مذکورہ فی السوال کمپنیوں کی طرف سے ہو یا ان کے علاوہ کسی دوسری کمپنی کی جانب سے ملے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند