• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 170628

    عنوان: بالوں کی پیوند کاری

    سوال: کیا فرماتے ہیں مفتیان اکرام کہ ایک شخص کے بال گر گئے ہیں اور آج کل ڈاکٹر نے ایک آپریشن ایجاد کیا ہے کہ اپنے ہی سر کے ایک حصے کے بال نکال کر دوسرے حصے میں پیوند کرتے ہیں جو قدرتی طورپر بڑتے ہیں۔ کیا ایسا کرنا جائز ہے؟مہربانی فرما کر رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 170628

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 886-792/M=09/1440

    گنجے پن کے عیب کو دور کرنے کے لئے اپنے ہی سر کے ایک حصے کے بال نکال کر دوسرے حصے میں لگوانے کی گنجائش ہے لیکن محض بال گرنے کی وجہ سے اس تکلف کی ضرورت نہیں اور کسی غیر کے بال لگانے کی بھی اجازت نہیں، (مستفاد کتاب النوازل: ۱۶/۲۳۱) وأما قطع الإصبع الزائدة ونحوہ ، فإنہ لیس تغیرا لخلق اللہ وأنہ من قبیل إزالة عیب ومرض فأجازہ أکثر العلماء (تکملة فتح الملہم: ۴/۱۹۵، اشرفی دیوبند) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند