• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 170372

    عنوان: مناسب اجرت نہ ملے تو كیا كسی اور طریقے سے اپنا حق وصول كرسكتے ہیں؟

    سوال: جناب بندہ ایک پرائیویٹ ادارہ میں کام کرتا ہے بندہ کو کام کرتے ہوئے 12 سال کا عرصہ گزر چکا ہے بندہ کی تنخواہ15000 ہے اور بندہ کی سالانہ تنخواہ نہیں بڑھی گئی جبکہ ادارہ کے سربراہان کے اخراجات روز بر روز بڑھتے جار ہے ہیں لیکن اُن کو اپنے سٹاف کی کوئی فکر نہیں ہے ۔ ہمیں ہمارا حق نہیں دیا جا رہا۔ آپ سے سوال ہے کہ کیا ہم کسی بھی اور طریقے سے اپنا حق لے سکتے ہیں؟ (مثلا دھوکہ، فریب اور جھوٹ وغیرہ) جب بھی ہم ُان کے پاس جاتے ہیں وہ بھی ہم سے جھوٹ بولتے ہیں کہ ہمارے پاس ابھی بجٹ نہیں ہے ۔ براہ کرم رہمنائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 170372

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 907-750/B=09/1440

    جھوٹ، فریب اور دھوکہ دے کر زیادہ تنخواہ لینا جائز نہ ہوگا۔ اس لئے جو تنخواہ مل رہی ہے اسی پر قناعت کریں۔ اگراخراجات پورے نہیں ہو پارہے ہیں توکوئی دوسری جائز ملازمت تلاش کریں جہاں پیسے زیادہ ملتے ہوں۔ لیکن دھوکہ فریب کے ذریعہ زیادہ کمائی کی فکر نہ کرنی چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند