• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 170179

    عنوان: حكومت اگر قابض كے نام زمین الاٹ كردے تو كیا قابض حقیقت میں اس زمین كا مالك ہوجائے گا؟

    سوال: سوال: کچھ سال پہلے ہمارے یہاں لوگوں نے سرکار کی ملک کی جگہ پر گزر بسر کیلئے قبضہ کرلیاتھا، حالانکہ کہ ایسا ملک کے بیشتر علاقوں میں کئی سالوں پہلے سے ہوتا آیا ہے ، بعد میں کاغذی کاروائی کے ذریعے سرکار نے اس زمین کو رہنے والے لوگوں کے نام بھی کردیا ہے ، یعنی سرکار نے ان لوگوں کو اس جگہ کا مالک بنا دیا ہے ، اس معاملہ کو شرعی نقطئہ نظر سے ، سمجھائے ، کیا سرکار کی اجازت کے بعد یہ لوگ اس جگہ کے شرعاً حقدار ہو ئے یا اس میں کوئی شرعی باریکی یا کراہیت تو نہیں؟

    جواب نمبر: 170179

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 866-727/SN=09/1440

    اگر حکومت کے متعلقہ محکمہ نے حسب اصول زمین قانونی طور پر قابضین کے نام الاٹ کر دیا ہے تو اب ان کے لئے کوئی کراہت نہیں ہے، وہ اس زمین پر رہ سکتے ہیں۔ وہ اس کے مالک ہوگئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند