• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 170038

    عنوان: تنخواہ نہ بڑھانے کی وجہ سے ناجائز طریقے پر رقم وصول کرنا کیسا ہے؟

    سوال: جناب بندہ ایک پرائیویٹ ادارہ میں کام کرتا ہے بندہ کو کام کرتے ہوئے 12 سال کا عرصہ گزر چکا ہے بندہ کی تنخواہ15000 ہے اور بندہ کی سالانہ تنخواہ نہیں بڑھی گئی جبکہ ادارہ کے سربراہان کے اخراجات روز بر روز بڑھتے جار ہے ہیں لیکن اُن کو اپنے سٹاف کی کوئی فکر نہیں ہے ۔ ہمیں ہمارا حق نہیں دیا جا رہا۔ آپ سے سوال ہے کہ کیا ہم کسی بھی اور طریقے سے اپنا حق لے سکتے ہیں؟ (مثلا دھوکہ، فریب اور جھوٹ وغیرہ) جب بھی ہم ُان کے پاس جاتے ہیں وہ بھی ہم سے جھوٹ بولتے ہیں کہ ہمارے پاس ابھی بجٹ نہیں ہے ۔ براہ کرم رہمنائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 170038

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:798-662/sn=8/1440

    تنخواہ بڑھوانے کے لئے آپ کوشش تو کرسکتے ہیں ؛ لیکن محض اِس بنا پر کہ ادارہ تنخواہ نہیں بڑھا رہا ہے آپ کے لئے ناجائز طریقے پر ادارے سے رقم وصول کرنا شرعا جائز نہیں ہے، اگر آپ کو یہاں پڑتا نہیں پڑ رہا ہے تو کسی اور جگہ ملازمت اختیار کر سکتے ہیں۔

    عن أبی حرة الرقاشی، عن عمہ...قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم : اسمعوا منی تعیشوا، ألا لا تظلموا، ألا لا تظلموا، ألا لا تظلموا، إنہ لا یحل مال امرء إلا بطیب نفس منہ .(مسند أحمد، رقم:20695)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند