• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 169863

    عنوان: فکس تنخواہ کے ساتھ کمیشن دینا؟

    سوال: ہماری دکان میں کام کرنے والوں کو فکس تنخواہ کے ساتھ کمیشن بھی دیا جاسکتاہے ؟ کمیشن کا طریقہ یہ ہے کہ آپ اگر اس کو پانچ سو میں بیچیں گے تو اتنا اور تین سو میں بیچیں گے تو اتنا کمیشن ملے گا؟ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 169863

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:675-642/sd=8/1440

     فکس تنخواہ کے ساتھ کمیشن کا جو طریقہ سوال میں مذکور ہے، یہ در حقیقت سامان کی فروختگی پر کمپنی کی طرف سے انعام کی ایک شکل ہے، جس کی شرعا گنجائش ہے؛لیکن سامان فروخت کرنے میں گاہگ کے ساتھ جھوٹ بولنا یا دھوکہ دہی سے کام لینا قطعا جائز نہیں ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند