• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 169646

    عنوان: ایپلیکیشن کے ذریعے پیسے کمانا كيسا ہے؟

    سوال: انٹرنیٹ کے ذریعے جو پیسے کمائے جاتے ہیں ان کا کیا حکم ہے ؟ جیسے کوئی ایپلیکیشن ڈاؤنلوڈ کرنی ہے پھر وہ ایپلیکیشن موبائل میں استعمال کرنی ہے ، جتنا ہم استعمال کریں گے اتنے پیسے دئے جاتے ہیں، اس میں ہم سے کوئی ناجائز مطالبات نہیں کئے جاتے ہیں، کیا یہ پیسے شرعی رو سے حلال ہیں؟ برائے مہربانی اس سوال کا تشفی بخش جواب عنایت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 169646

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 706-611/D=08/1440

    ایپلیکیشن ڈاوٴن لوڈ کر کے موبائل میں استعمال کرنے سے جو پیسے ملتے ہیں اگر اس میں پہلے سے پیسہ یا فیس جمع کرنا نہیں پڑتا ہے تو ایسے پیسوں کے عدم جواز کی کوئی وجہ نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند