• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 169476

    عنوان: دماغی ورزش كے لیے شطرنج كھیلنا كیسا ہے؟

    سوال: میں پڑھائی کے دوران دماغی ورزش کے لے شطرنج اپنے بھائی بہنوں اور دوستو کے ساتھ کھیلتا ہوں، بہت سے لوگو ں کو اس کھیل پر اعتراض ہے، شریعت میں شطرنج حرام ہے ایسا میں نے ابھی تک سنا نہیں،آپ کیا کہتے ہیں؟

    جواب نمبر: 169476

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:624-589/sd=8/1440

    شطرنج کھیلنا ناجائز ہے اور اگر اس میں جوا اور قمار شامل ہو، تو بالاتفاق حرام ہے ، اس سلسلے میں امداد الفتای :۱۴۰/۴پر ایک مدلل و مفصل فتوی موجود ہے، ملاحظہ کرلیا جائے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند