• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 169294

    عنوان: شراب لیبل چھاپنا كیسا ہے؟

    سوال: ہم ایک پریس میں ملازم ہیں جہاں پہ بڑی و چھوٹی تمام کمپنیوں کے لیبل چھاپے جاتے ہیں ان میں کچھ شراب کے لیبل بھی ہیں جو کہ بار بار منع کرنے پر بھی ہمیں چلانے پڑتے ہیں ہم ملازم ہیں اگر لیبل چھاپنا گناہ ہے تو ہمیں کیا کرنا چاہیے ہمیں رائے دیں۔

    جواب نمبر: 169294

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 716-639/M=07/1440

    سوال میں یہ واضح نہیں کہ بار بار منع کرنے کے باوجود شراب کے لیبل چھاپنے پر آپ کو کون مجبور کرتا ہے؟ اگر گراہک کی جانب سے اصرار ہوتا ہے تو بے فکر ہوکر معذرت کر دیا کریں اگر مالک کی جانب سے دباوٴ ہوتا ہے اور وہ مسلمان ہے تو اسے ہرگز دباوٴ نہیں ڈالنا چاہئے، ایسی صورت میں آپ حکمت، نرمی اور حسن تدبیر سے مالک کو سمجھانے کی کوشش کریں کہ وہ شراب و دیگر ناجائز امور کے لیبل چھپوانے سے احتراز کریں۔ اگر چھاپنے سے بچنے کی تمام تر سعی کوشش کے باوجود مجبوراً چھاپنا پڑ جائے تو توبہ استغفار کر لیا کریں اور آئندہ اس سے بچنے کی کوشش میں رہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند