• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 169035

    عنوان: بال نہ اگیں تب بھی كیا زیر ناف صاف كرنا ضروری ہے؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ آج کل جو کریم اور تیل جو مستقل طور پر بالوں کو اگنے سے روکتا ہے اس قسم کا permanant hair remover oil or gel میں زیر ناف لگا سکتا ہوں کیا؟ اگر ایسا کرتا ہوں تو کیا مجھے ہر ۴۰ دن کے اندر ہر مرتبہ پھر سے زیر ناف صاف کرنے ہوں گے کیا؟ کیونکہ اگر جیل یا تیل استعمال کرتا ہوں تب اس جگہ دوبارہ بال اگیں ہی نہیں۔ برائے مہربانی جلد جواب سے مطمئن فرمائیں تاکہ جلد اصلاح ہو سکے ، شکریہ۔ نیز مولانا میرے اور میرے خاندان کے صحت وعافیت نیز پریشانیوں سے بچنے کے لئے خصوصی دعا کی درخواست ہے ۔ ساتھ ہی والدہ محترمہ کی مغفرت کی خصوصی دعا کی بھی درخواست ہے ۔

    جواب نمبر: 169035

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 725-638/H=06/1440

    جب آپ کوئی ایسا تیل یا مادہ لگالیں گے کہ جس کے بعد بال اُگیں گے ہی نہیں جب بال موجود ہی نہیں تو زیر ناف کیا صاف کریں گے ایسی صورت میں چالیس یا کم و بیش دنوں میں استرہ یا بلیڈ وغیرہ سے صفائی کا حکم بھی ساقط ہو جائے گا۔

    (۲) اللہ پاک سب کو صحت و شفاء عطاء فرمائے، سعادت دارین سے نوازے، والدہ مرحومہ کی مغفرت فرمائے، برزخ و آخرت کی راحتیں نصیب کرے۔ آمین


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند