• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 168385

    عنوان: سیكورٹی منی رفاہی كام میں استعمال كرنا؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلے کے بارے میں ایک سوسائٹی کے ماتحت کچھ دکانیں ہیں جسکو کرایہ پر لگایا گیا ہے کرایہ لگاتے وقت جو سکیورٹی منی لیا گیا تھا کیا سوسائٹی اس پیسے کو کسی اور ویلفیر کام میں استعمال کرسکتی ہے یا نہیں؟ وضاحت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 168385

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:456-486/sd=6/1440

     اگر سیکورٹی منی دینے والوں کی طرف سے اس کے استعمال کی اجازت ہو،تو سوسائٹی اس رقم کو کسی ویلفیر کام میں استعمال کرسکتی ہے ، اس رقم کی حیثیت قرض کی ہوگی ، لہذا اگر یہ رقم ضائع ہوگئی، تو سوسائٹی پر ضمان لازم ہوگا۔واضح رہے کہ پیشگی بھاری رقم وصول کرکے معمولی کرایہ پر دکانیں دینا سود کی وجہ سے ناجائز ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند