• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 168322

    عنوان: الكوحل ملی دوا كا استعمال كرنا كیسا ہے؟

    سوال: امید ہے خیریت سے ہوں گے ، حضرت مفتی صاحب دریافت یہ کرنا ہے کہ بعض علاقوں میں حکومت کی جانب سے سوائن فلو(جو کہ بہت خطرناک جان لیوا مرض ہے ) کی دوائیاں مفت دیجاتی ہیں جوکہ ایک حد تک کامیاب بھی ہیں لیکن ان دواؤں میں بالیقین الکوحل ملا ہوا ہے تو کیا ان دواؤں کو استعمال کرسکتے ہیں؟ تسلی بخش جواب دیکر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 168322

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 589-531/H=06/1440

    الکوحل عامةً اشربہٴ محرمہ سے نہیں بنایا جاتا اس لئے مذکورہ دواوٴں کے استعمال کی گنجائش ہے تکملہ فتح الملہم وغیرہ میں جو تصریحات ہیں ان سے اسی طرح ثابت ہوتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند