• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 168258

    عنوان: اسكول فیس كی تاخیر پر جرمانہ لینا؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں مفتیان مادرعلمی کہ سکول فیس میں اکثر والدین تساہل سے کام لیتے ہوئے تاخیرا ادائیگی کرتے ہیں جس کی وجہ سے سکول انتظامیہ کو معاملات نمٹانے میں مشکلات اٹھانے پڑتے ہیں کیا فیس کی تاخیرا ادائیگی پر روزمرہ جرمانہ وصول کیا جانا شرعا جائز ہے ؟ اگر صورت مسئولہ نا جائز ہے تو اس تساہل کی روک تھام کے کئے کیا تنبیہی اقدامات کرنے چا ہئے ۔ بینوا تاجروا

    جواب نمبر: 168258

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 457-417/D=06/1440

    والدین کے فیس ادا کرنے میں تاخیر کرنے کی صورت میں اسکول انتظامیہ کا ان سے مالی جرمانہ وصول کرنا شرعاً جائز نہیں ہے، اس لئے کہ یہ تعزیر بالمال کے قبیل سے ہے اور تعزیر بالمال احناف کے نزدیک جائز نہیں ہے۔ لا بأخذ مال في المذہب (الدر المختار: ۶/۱۰۵، ط: زکریا دیوبند)، والدین کے زیادہ تساہل کی روک تھام کے لئے افہام و تفہیم سے کام لیا جائے، اور ضرورت ہو تو جس بچے کے والدین تساہل کر رہے ہیں اس بچے کا نام کاٹ دیا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند