• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 168060

    عنوان: غیر مسلم عامل سے علاج كرانا؟

    سوال: اگر کسی شخص کو جادو ٹونہ یا جناتی اثرات ہوں تو کیا وہ غیر مسلم معالج (سیانا) سے علاج کرا سکتا ہے ؟

    جواب نمبر: 168060

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:425-358/sd=5/1440

    سحر اور جناتی اثرات وغیرہ کو دور کرنے کے لیے جو دعائیں احادیث میں وارد ہوئی ہیں انھیں اعمالِ قرآنی اور بہشتی زیور وغیرہ سے دیکھ کر پڑھنے کا اہتمام کیا جائے ،اگر عامل کی ضرورت محسوس ہو، تو کسی نیک دیندار مسلمان جو فن سے واقف ہو، اُس سے رجوع کرلیا جائے ، غیر مسلم عامل کے پاس نہیں جانا چاہیے ،غیر مسلم عامل عموما عملیات میں شرکیہ الفاظ استعمال کرتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند