• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 168046

    عنوان: نیٹ ورك ماركیٹنگ كا شرعی حكم

    سوال: کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں ایک کمپنی ہے جس کے اندر 1050 روپے سے شرکت کی جاتی ہے پھر کمپنی کے ذریعہ سو بندے اس کے نیچے لگائے جاتے ہیں کمپنی اس کو 1 آء ڈی لگانے کو کہتی ہیں پھر کمپنی اس کو 500 روپے دیتی ہے پھرر اسی طریقہ سے آمدنی بڑھتی رہتی ہے ہیں تو کیا اس کا لینا جائز ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 168046

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 513-464/M=05/1440

    سوال سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ نیٹ ورک مارکیٹنگ سسٹم کی صورت ہے جس میں نیچے جتنے ممبران بڑھتے جائیں گے ان کا کمیشن اوپر والوں کو بھی ملتا ہے اور یہ اجرت بلا عمل ہے اس کے علاوہ دیگر خرابیاں بھی اس طرح کی کمپنیوں میں عموماً پائی جاتی ہیں اس لئے ایسی کمپنی میں شرکت کرنے، دوسروں کو جوڑنے اور اس سے کمانے سے احتراز کرنا چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند