• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 167230

    عنوان: فیکٹری میں بچے ہوئے کپڑے کے استعمال کا حکم

    سوال: زید کپڑے پر نقش و نگار کا اپنا ایک کارخانہ چلاتا ہے فیکٹری کپڑے پر نقش و نگار کے لیے انہیں کپڑا دیتی ہے ، بعض اوقات پورے کپڑے میں سے کپڑے کا چھوٹا حصہ بچ جاتا ہے کٹ پیس کے طور پر،اب اگر زید اس بچے ہوئے کپڑے کو اپنے ذاتی استعمال میں لاتا ہے تو اس کے لیے کیا شرعی حکم ہے؟

    جواب نمبر: 167230

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 297-254/D=04/1440

    اگر ایسا کٹ پیس ہے جس سے نفع اٹھایا جا سکتا ہے تو پھر مالک کی صراحةً یا دلالةً اجازت کے بغیر اپنے ذاتی استعمال میں لانا جائز نہیں۔

    کسی مرتبہ اس طرح کے ٹکڑے فیکٹری مالک (یا ڈائریکٹر) کو واپس کریں وہ کیا کہتا ہے؟ اسی کے مطابق عمل کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند