• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 166676

    عنوان: گیم كھیل كر پیسہ جیتنا كیسا ہے؟

    سوال: ایک گیم ہے اسے کھیلنے سے پیسے ملتے ہیں، ہم نے گیم کھیلا تو ہمارے ساتھ اور بھی لوگ کھیلتے ہیں ، گیم کھیلنے کے لیے ہم نے دس روپئے دیئے اگر ہم جیت گئے تو ہمیں پیسہ بڑھ کر ملے گا ، گیم جتنے کا پرائز، اور اگر ہار گئے تو دس روپئے گئے ہمارے اور پرائز کوئی اور جیتا ، گیم بہت ماغ والا ہے ، بہت دماغ لگا کر کھیلنا پڑتاہے اور ٹائم بہت خرچ ہوتاہے، تو اگر ہم گیم جیت گئے اور ہمیں جیتنے کا کا پرائز ملا تو کیا وہ پیسے جائز ہوں گے؟ ٰیا حرام ہوں گے؟

    جواب نمبر: 166676

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 262-213/M=2/1440

    مذکورہ طریقے پر گیم کھیلنا جوا (قمار) ہے اس سے احتراز لازم ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند