• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 166582

    عنوان: کیا ننگے سر گھومنا پھرنا گناہ ہے ؟

    سوال: ٹوپی کی شرعی حیثیت کیا ہے؟کیا ننگے سر گھومنا پھرنا گناہ ہے؟

    جواب نمبر: 166582

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 171-115/SN=3/1440

    ٹوپی سنت لباس کا حصہ ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام کا معمول ٹوپی پہننے کا تھا؛ اس لئے ٹوپی کو بھی اپنے لباس کا حصہ بنانا چاہئے، کہیں جائے تو ٹوپی پہن کر جائے، ننگے سر نہ جائے؛ تاکہ سنت کا ثواب ملے، ننگے سر باہر گھومنا گو گناہ نہیں ہے؛ لیکن خلاف ادب ضرور ہے۔ زاد المعاد میں ہے: کانت لہ عمامہ تسمی: ”السحاب“ کساہا علیًّا، وکان یلبسہا ویلبس تحتہا القلنسوة وکان یلبس القلنسوة بغیر عمامة ویلبس العمامة بغیر قلنسوة (۱/۱۳۰، فصل فی ملابسہ صلی اللہ علیہ وسلم) اور ترمذی میں ہے: کانت کمام أصحاب رسول اللہ - صلی اللہ علیہ وسلم- بطحاً (ترمذی ، رقم: ۱۷۸۲) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند