• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 166430

    عنوان: مختلف پے استعمال کرنے پر جو کیش بیک وغیرہ ملتا ہے، وہ شرعاً ایک تشجیعی وترغیبی انعام ہے اور جائز ہے

    سوال: کیا انٹرنیٹ (گوگل پے، ایپل پے، پے ٹی ایم، فون پے، جیو منی) کے ذریعے ملنے والے کیش بیک، ڈسکاوٴنٹ کوپن اور اسکریچ کارڈ سود میں شامل ہے؟ کچھ تفصیل نیچے تحریرکر رہا ہوں۔ (۱) اگر آپ گوگل پے کے ذریعے کسی کو پیسے ٹرانسفر کرتے ہیں تو گوگل پے ایک اسکریچ کارڈ دیتی ہے جسے اسکریچ کرنے پہ کچھ رقم ملتی ہے۔ (۲) اسی طرح پے ٹی ایم اور دوسرے اَیپ موبائل ریچارج پہ کچھ کیش بیک دیتی ہے۔

    جواب نمبر: 166430

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:174-317/N=4/1440

     (۱) : گوگل پے کے ذریعہ پیسے ٹرانسفر کرنے پر گوگل پے اسکریچ کارڈ دے کر جو پیسے دیتا ہے، یہ (گوگل پے استعمال کرنے یا آئندہ مزید ستعمال کرنے کے لیے ) ایک تشجیعی وترغیبی انعام ہے، جو شرعاً جائز ہے۔

     (۲) : یہ کیش بیک بھی ایک شجیعی وترغیبی نعام ہے اور جائز ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند