• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 166421

    عنوان: حرام مال صدقہ كردے اور نفع خود ركھ لے تو كیا یہ حلال ہے؟

    سوال: اگر کوئی شخص اسلامی حکم کو جانتے ہوئے حرام ذریعہ سے پچیس لاکھ روپئے کمائے اور پھر بعد میں وہ اس پچیس لاکھ کی رقم کو بزنس میں لگائے جس میں اس کو اصل رقم کے علاوہ ایک کروڑ روپئے کا فائدہ ہو اور وہ اس پچیس لاکھ کو جس کو اس نے حرام ذریعہ سے کمایا تھا، غریبوں کو دیدے اور ایک کروڑ اپنے پاس رکھ لے تو کیا اس کے لیے یہ ایک کروڑ کی رقم حلال ہوگی؟

    جواب نمبر: 166421

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 158-130/D=2/1440

    جی ہاں مفتی بہ قول کے مطابق حلال ہو جائے گی ۔ قال فی الشامی: فہذا علی خمسة اوجہ ․․․․․ وقال الکرخی فی الوجہ الاول والثانی لا یطیب وفی الثلاث الاخیرة یطیب ․․․․․ لکن الفتوی الیوم علی قول الکرخی دفعا للحرج لکثرة الحرام (ج: ۴/ ۲۴۴، الدر مع الرد ، کوئٹہ)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند