• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 166266

    عنوان: قرآن كی تعلیم حاصل كرنے والے بچوں سے جمعراتی وصول كرنا؟

    سوال: قرآن کی تعلیم حاصل کرنے بچوں سے ہر جمعرات کو پیسہ لینا کیسا ہے؟ جب کہ پڑھانے والے کو روزانہ تین تائم کھانا اور مہینے کی تنخواہ دی جاتی ہے۔

    جواب نمبر: 166266

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 235-310/B=3/1440

    اگر امام صاحب کو معقول و مناسب تنخواہ دی جاتی ہے اور روزانہ تین ٹائم کا کھانا بھی دیا جاتا ہے نیز مکتب پڑھانا اس کی ذمے داریوں میں داخل ہے تو پھر الگ سے بچوں سے جمعراتی وصول کرنا درست نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند