• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 166179

    عنوان: شراب اور بیئر کے لیے مخصوص برتن بنانا کیسا ہے؟

    سوال: وہ برتن جو شراب یا بیئر کے لیے مخصوص ہو جیسے بئر مگ وہیسکی بیرل یا شراب رکھنے کی الماری ان کو بنانا کیسا ہے ؟ ان برتنوں کے نام تو شراب کے اوپر ہوتے ہیں لیکن کچھ لوگ کوفی یا کولڈ رنک میں بھی استعمال کرتے ہیں لیکن ہمے سہی نہی معلوم شراب کے لئے لے رہے یا کسی اور مشروب کے لیے تو اس طرح کے مشکوک برتنوں کو بنانے خرید و فروخت کرنے کا کیا حکم ہے ؟

    جواب نمبر: 166179

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 126-385/SN=05/1440

    مذکور فی السوال برتنوں اور الماری کا استعمال جب دیگر (مباح) کاموں کے لئے ہو سکتا ہے؛ بلکہ ہوتا بھی ہے جیسا کہ آپ نے سوال میں ذکر کیا ہے تو انہیں بنانے اور فروخت کرنے کی فی نفسہگنجائش ہے؛ لیکن چونکہ غالب ناجائز استعمال ہے، اس لئے کراہت سے خالی نہیں ہے؛ لہٰذا اس سے احتیاط چاہئے۔ (دیکھیں: درمختار مع الشامی: ۹/۵۶۱، ط: زکریا، وغیرہ) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند