• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 165859

    عنوان: میڈیا انڈسٹری میں کام کرنا کیسا ہے؟

    سوال: میڈیا انڈسٹری (ہم نیوٹ ورک ایل ٹی ڈی /ہم ٹی وی)میں ملازمت کرنا جائز ہے یا نہیں؟میرا کام ان دونوں شعبوں میں ہوتاہے، (۱) کمپیوٹر شعبہ جہاں کمپیوٹر سسٹم کی دیکھ بھال اور ان پہ کام کرنا ،(۲) انسانی وسائل کے شعبہ جہاں ملازمین کا انٹرویو وغیرہ کرنا اور ان کی تنخواہ پر کام کرنا ان کی کارکردگی کو جانچنا وغیرہ شامل ہے۔

    جواب نمبر: 165859

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 120-105/D=2/1440

    میڈیا انڈسٹری کے جن دو شعبوں کا آپ نے ذکر کیا ہے ، ان میں سے پہلے شعبے میں اگر آپ کے ذمہ کمپیوٹر سے متعلق مباح کام ہے، جیسے خبریں ٹائپنگ کرنا یا فائل کی سیٹنگ یا انہیں محفوظ کرنا وغیرہ ہو تو اس شعبے میں کام کرنے کی گنجائش ہے، لیکن اگر آپ کے ذمہ ناجائز کام مثلاً : ویڈیو بنانا یا اس کی ایڈیٹنگ کرنا، یا تصویر بنانا وغیرہ تو اس میں آپ کے لئے کام کرنا جائز نہیں۔

    دوسرے شعبے کا حکم بھی پہلے شعبے کی طرح ہے، یعنی اگر آپ کا کام مباح ہے، مثلاً جدید لوگوں کا انٹرویو وغیرہ لینا یا ان کی تنخواہ پر کام کرنا، تو جائز ہے ورنہ نہیں۔

    عن عبد اللہ بن مسعود - رضی اللہ عنہ - قال: سمعت النبي صلی اللہ علیہ وسلم یقول: إن أشد الناس عذاباً عند اللہ یوم القیامة المصورون۔ (رواہ البخاری)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند