• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 165857

    عنوان: کمیشن پر چندہ کرنا کیسا ہے؟

    سوال: جناب مفتی صاحب مدرسہ میں کمیشن پر چندہ کرنا کیا صحیح ہے ؟اگر ہے تو کتنے ٪ تک لے سکتاہے اور اس کی کیا صورت ہے ؟

    جواب نمبر: 165857

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 186-115/B=2/1440

    مدرسوں میں کمیشن سے جو چندہ ہوتا ہے وہ صحیح نہیں ہے۔ یہ ایک قسم کا اجارہ ہے اور اجارہ میں پہلے ہی سے اجرت ماہانہ یا روزانہ کی طے ہو جانا ضروری ہے، بغیر طے کئے ہوئے چندہ کرنا اور کمیشن پر چندہ کرنا اجارہ فاسدہ ہے،یہ ناجائز ہے۔ اس لئے کمیشن پر چندہ کرنا بھی ناجائز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند