• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 165260

    عنوان: کیا فلم دیکھنا جائزہے ؟

    سوال: میرا یہ سوال ہے کہ کیا فائٹنگ(لڑائی ) کی فلم دیکھنا جائز ہے اس لیے کہ اس میں کوئی فحش اور بے حیائی والی چیز نہیں ہوتی؟ جواب کا انتظار ہے ۔

    جواب نمبر: 165260

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 74-57/B=2/1440

    فلم ہر قسم کی عریانیت اور فحاشی کی جڑ ہے ۔ آج آدمی فائٹینگ دیکھنے کا بہانہ بناکر دیکھتا ہے ، ہفتہ عشرہ کے بعد ہر قسم کی فلم دیکھنا شروع کردیتا ہے اس لئے کسی قسم کی فلم دیکھنا جائز نہیں کیونکہ تصویر ہرایک میں ہوتی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند