• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 165216

    عنوان: غیر حاضری پر مالی جرمانہ عائد كرنا

    سوال: کیا بغیر کسی میڈیکل وجہ یا کا کوئی اطلاع دیئے بغیر غیر حاضر ہونے والے طلبہ پر اسکول فائن چارج کرسکتاہے؟میرے اسکول میں اسٹوڈینٹس اور والدین بہت ہی لاپرواہ ہیں اور لمبے وقت تک غائب رہتے ہیں اور وہ کوئی میڈیکل وجہ بھی نہیں دیتے ہیں۔

    جواب نمبر: 165216

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 23-30/D=2/1440

    مالی جرمانہ لگانا جائز نہیں البتہ آپ یہ کرسکتے ہیں کہ غیر حاضر ہونے کی تعداد مقرر کردیں کہ اس سے زاید غیر حاضر ہونے پر نام کاٹ دیا جائے گا پھر اگر معذرت کے ساتھ دوبارہ نام درج کرنے کو کہیں تو داخلہ فیس ان سے نئی لے لی جائے۔ (مستفاد امداد الفتاوی)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند