• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 165073

    عنوان: دلالی کی اجرت لینا کیسا ہے ؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام، مسئلہ ذیل کے بارے میں اگر کو ئی شخص کسی کا کوئی کام کراتا ہے یا کوئی چیز دلواتا ہے توکیا ایسے شخص کے لئے اس کام کو کرانے کی یا دوران بیع فریقین کو بتائے بغیر کمیشن لینا درست ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 165073

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 3-19/M=1/1440

    اگر کوئی شخص کسی کا کوئی کام کراتا ہے یا کوئی چیز دلواتا ہے اور اس کام پر معاوضہ طے کرلیتا ہے تو اس پر وہ طے شدہ اجرت (کمیشن مقررہ) لے سکتا ہے بشرطیکہ کام جائز ہو اور دلال کی جانب سے قابل اجرت ، محنت و عمل بھی پایا جائے ور اگر دلالی کی اجرت (متعینہ کمیشن) طے کئے بغیر خود اپنے طور پر کرا دیتا ہے تو یہ اس کی جانب سے تبرع شمار ہوگا اس پر معاوضہ طلب کرنے کا استحقاق نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند