• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 164643

    عنوان: ٹکٹ بنانے پر ملنے والی رقم کا حکم

    سوال: میں ایک ٹریول اِیجنٹ ہوں، فلائٹ اور ریلوے کا ٹکٹ بیچتا ہوں، تو ہر ٹکٹ میں کمپنی مجھے کچھ پیسے دیتی ہے، کیامیرے لئے اس دئے گئے پیسے کو لینا میرے لئے حلال ہوگا کہ نہیں؟ برائے مہربانی جواب مرحمت فرمائیں، عین نوازش ہوگی۔

    جواب نمبر: 164643

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1317-956/SN=1/1440

    صورت مسئولہ میں آپ کے لئے جہاز یا ریل کا ٹکٹ فروخت کرنے پر کمپنی کی طرف سے جو رقم ملتی ہے وہ لینے کی گنجائش ہے، بس آپ کسٹمر کو بتلا دیا کریں کہ مجھے کمپنی سے اتنا ملے گا اور آپ سے اتنا لوں گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند