• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 164543

    عنوان: ایکسپورٹر کے لیے ایکسپورٹ کردہ مال پر سرکار کی طرف سے ملنے والے فیصدی کمیشن کا حکم

    سوال: میں ایکسپورٹ کا کاروبار کرتا ہوں، سرکار ہر مصنوعات کو ایکسپورٹ کرنے پر الگ الگ فیصد کے حساب سے فائدہ دیتی ہے ؟ جیسے اگر میں نے پیاز ایکسپورٹ کی تو مجھے سرکار جتنے کی پیاز تھی اس کا 3 فیصد اپنی جانب سے مجھے دے گی، اس طرح کی سرکاری اسکیموں سے فائدہ اٹھانا کیسا ہے ؟

    جواب نمبر: 164543

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1324-1149/N=1/1440

    ایکسپورٹر کو مال ایکسپورٹ کرنے پر سرکار کی طرف سے بہ طور انعام جو کمیشن ملتا ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ مال ایکسپورٹ کرنے سے ملک کی معیشت بڑھتی ہے؛ اس لیے سرکار ترغیب اور حوصلہ افزائی کے لیے ایکسپورٹر کو مختلف اشیا پر الگ الگ فیصد کے حساب سے ایک متعینہ انعام دیتی ہے او ر اس انعام کے لیے سرکار ایکسپورٹر سے کسی طرح کی کوئی فیس وغیرہ بھی نہیں لیتی ( جیسا کہ مجھے معلوم ہوا)؛ اس لیے از روئے شرع ایکسپورٹروں کو سرکار کی طرف سے ملنے والا یہ انعام بلاشبہ جائز ہے، اس میں کچھ شبہ کرنے کی ضرورت نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند