• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 164091

    عنوان: مٹی کے برتنوں کا استعمال کیسا ہے؟

    سوال: دراصل مٹی کے برتن بناتے وقت مٹی کے خمیر میں گھوڑے کی لید کا استعمال کیا جاتا ہے ،اس کے بعد ان برتنوں کو آگ کی بھٹی میں بھونا جاتا ہے ۔ دراصل میرا سوال یہ ہے کہ کیا اس طرح کے برتنوں کا استعمال جائز ہے ؟ برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 164091

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1268-1237/B=1/1440

    بھٹی میں پکنے کے بعد لید کی ماہیت ہی ختم ہوگئی۔ لہٰذا اس کے استعمال میں کسی طرح کا تردد اور شک نہ ہونا چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند