• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 164039

    عنوان: بلی اور بلے کی میٹنگ (جفتی) کے پیسے لینا جائز ہے یا ناجائز؟

    سوال: بلی اور بلے کی میٹنگ (جفتی) کے پیسے لینا جائز ہے یا ناجائز؟

    جواب نمبر: 164039

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1418-1232/L=11/1439

    نرجانور سے جفتی کرانے پر اجرت کا لین دین شرعاً جائز نہیں ہے؛اس لیے بلی اور بلے کی جفتی پر پیسے لینا جائز نہیں۔عن ابن عمر رضي اللّٰہ عنہما قال: نہی النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم عن عسب الفحل۔ (صحیح البخاري، کتاب الإجارة / باب عسب الفحل رقم: ۲۲۸۴دار الفکر بیروت)

    وفي ہامشہ: ولم یرد النہي عن الإعارة؛ لأن فیہ قطع النسل، وإنما حرم الکراء لما فیہ من الغرر، إذ ہو شيء غیر معلوم، ولا یدري ہل یلقح أم لا؟ وہل تعلق الناقة أم لا؟ (صحیح البخاري ۱/۳۰۵)

    وقال الحصکفي: لا تصح الإجارة لعسب التیس، وہو نزوہ علی الإناث؛ لأنہ مل لا یقدر علیہ وہو الإحبال (الدر المختار مع رد المحتار: ۶/۵۶-۵۷، باب الإجارة الفاسدة، وکذا في الفتاوی الہندیة: ۴/۴۵۴، الباب الخامس عشر في بیان ما یجوز من الإجارة وما لا یجوز)․


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند