• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 163795

    عنوان: پینٹ شرٹ سلنے نیز ٹی شرٹ پہننے کا حکم

    سوال: پینٹ شرٹ سلنا کیسا ہے؟ اس کی کمائی کیسی ہے؟ کیا ٹی شرٹ پہن سکتے ہیں؟ براہ کرم، جواب عنایت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 163795

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1153-932/SN=12/1439

    (۱، ۲) پینٹ شرٹ سلنے کی گنجائش ہے اور اس سے حاصل شدہ اجرت بھی حلال ہے۔

    (۳) گنجائش ہے؛ لیکن ایک مسلمان کو چاہئے کہ وہ سنتی لباس یعنی کرتا، پاجامہ اور ٹوپی پہننے کا اہتمام کرے۔

    -------------------------

    جواب صحیح ہے البتہ سلنے سے بھی اجتناب کریں تو بہتر ہے۔ (ھ)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند