• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 163787

    عنوان: گورنمنٹ کی بچت اسکیم

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ گورنمنٹ آف انڈیا نے ایک اسکیم شروع کی ہے لڑکیوں کے نام سے ۔سکنیہ سمردھی یوجنا اس کے تحت کوئی بھی شہری اپنی لڑکی کے نام سے اکاؤنٹ شروع کر سکتا ہے ۔اکاؤنٹ شروع کر نے سے لیکر بچی کے 18 سال کے ہونے تک بچی کے گارجین کو پیسے جمع کرنے ہوتے ہیں اور 19 سے 21 سال ہونے تک گورنمنٹ جمع کرے گی ۔مراسلہ سوال ہے کہ کیا یہ اسکیم جائز ہے ؟

    جواب نمبر: 163787

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1343-1201/D=12/1439

    یہ اسکیم چوں کہ سود پر مشتمل ہوتی ہے اس لیے جائز نہیں ہے، البتہ اگر کسی نے جہالت میں ایسا کرلیا تو اس کے گارجین نے اٹھارہ سال تک جو لڑکی کے اکاوٴنٹ میں پیسہ جمع کیا ہے اس کے وہ مالک ہوں گے، اور اس سے زائد جو پیسہ ہے اس کو بغیر ثواب کی نیت کے صدقہ کرنا ضروری ہوگا، اور انیس سے اکیس سال تک جو پیسہ گورنمٹ جمع کرے گی اس کا استعمال بھی جائز نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند