متفرقات - حلال و حرام

India

سوال # 163120

مسجدوں میں بنا میٹر کے اے سی (AC) لگانا
آجکل مسجدوں میں اے سی لگانے کا فیشن ہو گیا ہے، ایسا دیکھنے میں آیا ہے کہ زیادہ تر مسجدوں میں جو اے سی لگا ہے وہ بنا میٹر کے چل رہا ہے ۔
براہ کرم، قرآن و حدیث کی روشنی میں وضاحت فرمادیں۔ جزاک اللہ خیر

Published on: Jul 10, 2018

جواب # 163120

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa : 1018-803/SN=10/1439



غیر قانونی اور چوری کی بجلی سے ACچلانا شرعاً جائز نہیں ہے، بڑا گناہ ہے، جن مسجدوں میں اب کیا جارہا ہے ان کے ذمے داروں پر ضروری ہے کہ اس ناجائز عمل کا سلسلہ ختم کریں، اگر ACچلانا ہی ہو تو متعلقہ شعبہ سے باضابطہ میٹر لگواکر ACاستعمال کریں ورنہ سخت گنہگار ہوں گے نیز نماز میں بھی کراہت آئے گی۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات